ETV Bharat / state

عنبر فاونڈیشن کی جانب سے ضرورت مند بچوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم - ریاست اترپردیش کے لکھنو میں عنبر فاؤنڈیشن

مدرسہ عالیہ قدیمہ فرنگی محل میں عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورتمند بچے بچیوں میں گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔جلسے کی سرپرستی مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی قاضی شہر لکھنؤ سرپرست آل انڈیا محمد مشن اور صدارت سید اقبال ہاشمی عالمی صدر آل انڈیا محمدی مشن ،مہمان خصوصی وفا عباس صدر عنبر فاؤنڈیشن رہے۔

عنبر فاونڈیشن کی جانب سے ضرورت مند بچوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 5:08 PM IST

لکھنو:ریاست اترپردیش کے لکھنو میں عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ جلسے کا آغاز قران مجید کی تلاوت سے ہوئی اس کے بعد نعت و منقبت کا نظرانہ حافظ شاہنواز عالم و دیگر طلبہ و طالبات نے پیش کیا،اس کے بعد جامعہ بحر العلوم فرنگی محل میں عنبر فاؤنڈیشن کے ذریعے150 ضرورت مند بچے بچیوں کو گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی نے کہا کہ اسلام میں عبادت کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی پر بہت زور دیا گیا ہے اور اللہ تعالی کی مقدس کتاب قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ متقی وہ ہے جو اللہ تعالی کی دی گئی نعمتوں کو لوگوں پر تقسیم کرتا ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالی نے جو کچھ مجھ کو عطا فرمایا ہے وہ میں اس کے بندوں کو بانٹتا ہوں اور اس کو فضول جمع نہیں کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سخی اللہ تعالی کا دوست ہوتا ہے جو اپنی حلق کا نوالہ بھی لوگوں کو دے دیتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل بیت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور دوسرے مسلمانوں کا بھی یہی سخاوت کا حال تھا اور اپنے بعد کے لیے انہوں نے اپنا مال و دولت غریبوں اور نیک کاموں کے لیے وقف کر دیا ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید وفا عباس صاحب بانی و صدر عنبر فاؤنڈیشن اپنے خطاب میں کہا کہ عنبر فاؤنڈیشن لکھنو کی طرف سے عوام کی ہر سطحی پریشانیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جس میں ضرورت مندوں کی میڈیکل اور تعلیم پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ کے دس میچوں میں ہماری ٹیم چیمپئن کی طرح کھیلی: محمد شامی

اجلاس کا اختتام مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی قاضی شہر لکھنو کی دعا اور صلاۃ وسلام سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔جلسے میں خاص طور سے سید احمد ندیم جنرل سیکرٹری محمدی مشن، مولانا محمد عفان عتیق فرنگی محلی، سید رضوان مصطفی ،ایڈوکیٹ فیضان فرنگی محلی ،قاری شمس تبریز ،حافظ شکیل نظامی ،سید توصیف ماسٹر صاحب ، نجیب احمد شبلو ، وارث علی، محمد یونس، محمد فیروز، محمد ابرار وغیرہ نے خاص طور سے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.