ETV Bharat / state

Demand to repeal CAA: آل انڈیا مسلم فیڈریشن نے سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 9:11 PM IST

آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خان نےکہا، اب ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی جلد ہی شہریت ترمیمی قانون بھی واپس لیں گے۔

آل انڈیا مسلم فیڈریشن نےسی اے اے کو واپس لینےکامطالبہ کیا

وزیراعظم مودی کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین کی واپسی کے اعلان کے بعد اب آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے اترپردیش کے رامپور میں ای ٹی وی بھارت سے اپنی بات چیت میں کہا کہ ہم زرعی قوانین کی واپسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اور اب ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی جلد ہی شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی جیسے قوانین بھی جلد واپس لیں گے۔

آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو بھی واپس لینے کا وزیر اعظم سے مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ 'میں سب سے پہلے تو زرعی قوانین کی واپسی پر کسان بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی انتھک جدوجہد رنگ لائی۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارتی کسان یونین ترجمان راکیش ٹکیت جی کو مبارکباد دیتا ہوں۔'

اس موقع پر بابر خاں نے کسان تحریک کے دوران جاں بحق ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسان تحریک کے دوران تقریباً 700 کسان شہید ہو چکے ہیں، 'میں ان تمام شہید کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: Farm Laws Repealed: کسانوں کو خالصتانی کہنے والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اس موقع آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے وزیراعظم مودی نے زرعی قوانین کو واپس لیکر کسانوں کو خوش کیا ہے، اسی طرح سے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو بھی واپس لیکر مسلمانوں کو بھی خوش کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مسلم فیڈریشن نے جس طرح سے کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلائی اسی طرح ہماری سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بھی تحریک جاری ہے اور ہم مسلسل حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ان متنازع قوانیں کو واپس لیں۔اور ملک کے عوام راحت کی سانس لیں۔

انہوں نے امید جتاتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین کی واپسی کے بعد اب سی اے اے اور این آر سی کو بھی ملک کے مفاد میں حکومت ضرور واپس لےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.