ETV Bharat / state

بھارتی یونیورسٹیوں میں اے ایم یو نے چھٹی رینک حاصل کی

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 5:28 PM IST

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو سینٹر فارورڈ یونیورسٹی رینکنگ (سی ڈبلیو یو آر) کی تازہ درجہ بندی 2020۔2021 میں بھارتی یونیورسٹیوں میں چھٹا مقام اور سبھی بھارتی تعلیمی اداروں میں 22 واں مقام حاصل ہوا ہے۔

aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

سینٹر فارورڈ یونیورسٹی رینکنگ ایک نامور بین الاقوامی رینکنگ ایجنسی ہے، جو حکومتوں اور یونیورسٹی کو پالیسی مشورے اور کنسلٹنگ خدمات فراہم کرتی ہے۔

ایجنسی نے اے ایم یو کو تدریس و تحقیق، حوالہ جات کا استعمال، بین الاقوامی اشتراک اور اشاعتوں کی بنیاد پر مذکورہ رینک عطا کی ہے۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ، ''ہمارے لیے یہ امر باعث افتخار رہے کہ تعلیم و ترقی کے معیار پر ادارے کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے، جس کے لیے اساتذہ اور طلبہ و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں۔''

مزید پڑھیں:

اے ایم یو: 10 جولائی سے فاصلاتی تعلیم کے آن لائن امتحانات

پروفیسر منصور نے کہا کہ، ''یہ حصولیابی اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی مجموعی کارکردگی کی مرہون منت ہے، جو ملک و بیرون ملک اے ایم یو کے وقار میں اضافہ کر رہے ہیں۔''

انہوں نے مزید بہتری کیلئے زیادہ لگن و تندہی کا کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.