اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے شاہجمال علاقہ موجودہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث برسوں سے بدحالی کا شکار Aligarh Muslim Area is Dilapidated ہے۔
شاہجمال علاقہ ضلع علی گڑھ کا مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں پر کثیر تعداد میں مزدور اور غریب طبقہ مقیم ہے، اس علاقے کی نالوں کی صفائی گزشتہ کئی برسوں سے نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے نالوں کا گندہ پانی سڑک پر مسلسل جمع رہتا ہے اور اس سے وہا رہنے والے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس سلسلے میں مقامی باشندہ شمشیر احمد کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے سو دفعہ سے زیادہ بار اس کی شکایت انتظامیہ سے کی لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزدور ہیں اس کے باوجود ہم نے خود اپنے پیسوں سے مٹی یہاں پر ڈلوائی ہے۔ ہم بہت پریشان ہیں ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اس کی صفائی ہو تاکہ گندگی سے نجات ملے۔
انہوں نے کہا کہ ملیریا اور ڈینگو جیسی خطرناک بیماریوں سے ہمیں مارنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اسی لیے ان کی سوچ ہے کہ ان علاقوں کی صفائی نہ کروائی جائے اور ان کو ایسے ہی مرنے کیلئے چھوڑ دیا جائے۔
مزید پڑھیں:
نوید نے بتایا کہ کروڑوں روپے کی مدد سے ضلع علی گڑھ کو اسمارٹ سٹی Aligarh a smart city بنایا جارہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مسلم اکثریتی علاقہ بدحالی کا شکار ہے ہیں۔ مسلم علاقے میں گھروں کا گندا پانی نالیوں میں نہیں بلکہ نالیوں کا گندا پانی گھروں میں بہتا ہے جس سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔