پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کو ووٹوں کی گنتی دھنی پور منڈی میں ہوگی۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی طرح کی کوئی فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی شخص کو گنتی والے کمروں میں موبائل یا کسی بھی طرح کا کیمرہ لے جانے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو صبح آٹھ بجے شروع ہوگی۔
اُن کے مطابق دھنی پور منڈی میں تقریبا آٹھ سے دس گھنٹوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوسکتی ہے۔
علی گڑھ میں سب سے کم یعنی کُل 28 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کے لیے بھی انتطام کیا گیا ہے۔