ETV Bharat / state

القران انسٹی ٹیوٹ نے آن لائن کلاس کا آغاز کیا

لکھنؤ میں واقع القرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکول و کالج کے طلباء و طالبات اور دیگر سبھی عمر کے مرد و خواتین کو علم دین سکھانے اور ان کے اندر اسلامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے 'آن لائن کلاسز' کا آغاز کیا گیا ہے۔

القران انسٹی ٹیوٹ نے آن لائن کلاس کا آغاز کیا
القران انسٹی ٹیوٹ نے آن لائن کلاس کا آغاز کیا
author img

By

Published : May 27, 2021, 8:03 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع القرآن انسٹی ٹیوٹ نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر 'آن لائن کلاسز' کا آغاز کیا ہے تاکہ گھر میں مقیم لوگ دین کی باتیں سیکھ سکیں۔ کلاس میں نماز، روزہ، حج، زکٰوۃ اور شریعت سے متعلق کیسے زندگی گزاریں۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے القرآن انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ دار مولانا قمر عالم ندوی نے بتایا کہ ہم لوگ گزشتہ کئی برسوں سے سمر کلاسز چلا رہے ہیں لیکن وبائی امراض کو دیکھتے ہوئے امسال آن لائن کلاسز چلانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے لئے القرآن انسٹی ٹیوٹ فیس نہیں لے رہا اور نہ کسی سے رابطہ کررہا ہے۔

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ پہلے صرف لکھنؤ کے لوگ ہی ہمارے یہاں کلاس کرنے آتے تھے لیکن اب آن لائن کلاسز ہونے سے ملک کے مختلف شہروں سے مرد و خواتین ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔ مولانا قمر عالم ندوی نے بتایا کہ آج آن لائن کلاس کا پہلا دن تھا، جس میں تقریباً 100 خواتین آن لائن کلاس میں حصہ لے رہی ہیں۔ مولانا قمر عالم ندوی نے یہ بھی کہا کہ جب ہم نے 'آن لائن کلاسز' کا اعلان کیا تو بڑی تعداد میں لوگوں نے ہمیں سراہا اور ہم سے رابطہ کیا۔ ہم آپ کے ذریعے پیغام دینا چاہیں گے کہ سبھی دینی تنظیم کے ذمہ داران اس سمت میں کوشش کریں۔ ہمارے پاس موجود وسائل کا بخوبی استعمال کریں، جو بہت ہی موثر ذرائع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے لہٰذا ہمیں اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اپنے پیغامات کو بڑی تعداد میں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں اور یہ وقت کی بڑی ضرورت بھی ہے

القرآن انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ دار مولانا قمر عالم ندوی نے بتایا کہ ہماری پہلی کلاس دوپہر 3 بجے سے شروع ہوتی ہے، جو لڑکیوں اور خواتین کے لئے ہے جبکہ شام 7 بجے سے لڑکوں اور مرد کے لئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 80 منٹ کی آن لائن کلاس ہوں گی۔ ہم لوگ جلد ہی کم عمر کے بچوں کے لئے آن لائن کلاسز کا بھی آغاز کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.