ETV Bharat / state

سابق رکن اسمبلی کا قتل: سی او پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ - دو فریقوں کے درمیان تنازع

ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں زمین کے معاملے دو فریقوں کے درمیان تنازع ہوگیا جس میں سابق رکن اسمبلی نرویندر مشرا کی موت ہوگئی ۔

سابق رکن اسمبلی قتل معاملہ: سی او پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 7:34 AM IST

سابق رکن اسمبلی کے فرزند سنجیو نے کہا کہ جب تک سی او پلیا کلدیپ کوکریتی پر مقدمہ درج نہیں ہوگا، تب تک والد کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائے گی۔

سنجیو نے سی او پلیا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ اکہ میرے والد کی موت کے بعد سی او کلدیپ کوکریتی نے میرے گھر میں گھس کر میرے اہلخانہ کے ساتھ مارپیٹ بھی کی ہے۔

سمپورنا نگر تھانہ علاقے کے ترکولیا پڈوا گاؤں کے پاس ایک زمین کے معاملے میں سابق رکن اسمبلی نرویندر مشرا اور دوسرے فریق کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے مقدمہ چل رہا تھا۔

اتوار کو دوپہر ایک بجے دوسرے فریق نے متنازع زمین پر قبضہ کرنے گئے، اس کی اطلاع جب سابق رکن اسمبلی کو ہوئی تو وہ اپنے فرزند کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، اسی دوران دونوں فریقوں کے درمیان زمین پر قبضہ کرنے کو لے کر تنازع ہوگیا۔

سابق رکن اسمبلی قتل معاملہ: سی او پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

دوسرے فریق کے لوگوں نے نرویندر مشرا اور ان کے بیٹے کے ساتھ جم کر مارپیٹ کی۔ جس میں نرویندر مشرا شدید زخمی ہوئے، جن کی ہسپتال جاتے وقت راستے میں ہی موت ہوگئی۔

وہیں سابق رکن اسمبلی کے اہلخانہ سے ملنے عام آدمی پارٹی کے رہنما رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں جنگل راج قائم ہے، انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ذات پات پر تشدد اور جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، سنجے سنگھ نے اس پورے معاملے میں سی او پلیا پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے، آئی جی لکشمی سنگھ کے ذریعہ سی او پلیا کلدیپ کوکریتی کو ہٹا کر محکمانہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.