امیٹھی: رائے بریلی کے سماس پور پکشی وہار سے لاپتہ سارس مل گیا ہے۔ پکشی وہار سے اڑتا ہوا سارس 'بی سائیا' نام کے گاؤں پہنچ گیا تھا۔ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو ٹویٹ کے ذریعے یوپی حکومت کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایس پی سپریمو نے ایک بار پھر ٹویٹ کے ذریعے یوپی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعلیٰ چاہیں تو لاپتہ سارس کا نام بھی رکھ سکتے ہیں لیکن اسے ڈھونڈ کر اس کی جان بچائیں۔ مزید انہوں نے لکھا کہ وہ سارس بھی پورے اتر پردیش کو اتنا ہی پیارا ہے جتنا وزیر اعلیٰ کو گولو۔
-
उप्र के पक्षी-प्रेमी ‘बी सैया’ नामक गाँव को बहुत धन्यवाद जिसने सारस को बचाया, खिलाया पिलाया और वो काम कर दिखाया, जिसमें उप्र की सरकार नाकाम रही।
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) March 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
सच तो ये है कि प्रेम से बड़ी सत्ता और कोई हो ही नहीं सकती… भाजपाई अगर समय रहते ये समझ लें तो शायद उनके अंदर की नफ़रत कुछ कम हो जाए। pic.twitter.com/7JZ5bywe8x
">उप्र के पक्षी-प्रेमी ‘बी सैया’ नामक गाँव को बहुत धन्यवाद जिसने सारस को बचाया, खिलाया पिलाया और वो काम कर दिखाया, जिसमें उप्र की सरकार नाकाम रही।
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) March 23, 2023
सच तो ये है कि प्रेम से बड़ी सत्ता और कोई हो ही नहीं सकती… भाजपाई अगर समय रहते ये समझ लें तो शायद उनके अंदर की नफ़रत कुछ कम हो जाए। pic.twitter.com/7JZ5bywe8xउप्र के पक्षी-प्रेमी ‘बी सैया’ नामक गाँव को बहुत धन्यवाद जिसने सारस को बचाया, खिलाया पिलाया और वो काम कर दिखाया, जिसमें उप्र की सरकार नाकाम रही।
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) March 23, 2023
सच तो ये है कि प्रेम से बड़ी सत्ता और कोई हो ही नहीं सकती… भाजपाई अगर समय रहते ये समझ लें तो शायद उनके अंदर की नफ़रत कुछ कम हो जाए। pic.twitter.com/7JZ5bywe8x
واضح رہے کہ پکشی وہار سے بدھ کو غائب ہونے والا سارس جمعرات کی صبح سیلون کے بی سائیا نام کے گاؤں میں ملا، جس کے بعد اکھلیش یادو نے ایک بار پھر حکومت پر طنز کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ اتر پردیش کے پرندوں سے محبت کرنے والے 'بی سائیا' کا بہت شکریہ، جس نے سارس کو بچایا، اسے کھلایا اور وہ کام کر دکھایا جس میں اتر پردیش حکومت ناکام رہی۔ سچ تو یہ ہے کہ محبت سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہو سکتی۔ اگر بی جے پی وقت پر یہ سمجھ لے تو شاید ان کے اندر کی نفرت کچھ کم ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Stork And Arif Friendship سارس کو اس کے دوست محمد عارف سے الگ کردیا گیا
گزشتہ روز عارف کے گھر سے لائے گئے سارس کو سماس پور پکشی وہار میں چھوڑ دیا گیا۔ اب سارس پرندے کا لوکیشن ٹریس نہیں ہو رہا تھا۔ محکمہ کے حکام کے مطابق بدھ کی شام 4 بجے سے سارس نظر نہیں آیا۔ جس کے بعد ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'مشہور سارس' جسے یوپی کے محکمہ جنگلات نے امیٹھی سے زبردستی چھین کر رائے بریلی کے سماس پور پکشی وہار میں چھوڑ دیا تھا، اب لاپتہ ہے۔ یوپی کے ریاستی پرندے کے تئیں حکومت کی اس طرح کی لاپرواہی ایک سنگین معاملہ ہے۔