ETV Bharat / state

لکھنؤ: یوگی حکومت پر اکھلیش یادو کا طنز - उत्तर प्रदेश ताजा खबर

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے برسراقتدار یوگی حکومت پر اترپردیش کو بیمارو ریاست بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کی تنگ ذہنیت سے سماج کے مختلف طبقات میں تناؤ ہے۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:45 PM IST

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست اترپردیش میں بی جے پی نے ترقی روک کر دھوکہ کیا ہے۔ وہ جمہوریت کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔ ایس پی کارکنان گاؤں گاؤں جا کر بی جے پی کی سازشوں کا پردہ فاش کریں گے۔ ان کی وعدہ خلافی کو سب کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساڑھے چار سال کی حکومت میں ریاست کے عوام کو قدم قدم پر پریشانیاں اٹھانا پڑ رہی ہیں۔

بی جے پی نے اس ریاست کو گندگی کے ڈھیر میں بدل دیا۔ کورونا وبا کے بعد اب چاروں جانب ڈینگو اور وائرل بخار سے عوام پریشان ہیں۔ فیروزآباد میں 90 سے زیادہ بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ فرخ آباد میں 50 کی موت ہوئی ہے۔ کانپور میں 50 سنگین بیمار ہیں جن میں 7 کی موت ہوئی ہے۔ آگرہ، بریلی اور باغپت میں پلیٹ لیٹس کی کمی کا بحران ہے، جھانسی میں بیڈ کی ماراماری، مرد وارڈ میں داخل ہوئیں خواتین۔ کاس گنج، متھرا میں 14 موتیں ہوئی ہیں۔ رائے بریلی، اناؤ میں بھی صورتحال بد تر ہے۔

یادو کا کہنا ہے کہ ڈینگو متاثرہ کو مناسب علاج نہیں مل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں،دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت میں بدعنوان انتظامی مشینری اب ان کی باتوں پر توجہ نہیں دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ٹیم الیون اور ٹیم نائن کا ان دنوں کہیں اتا پتا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں: شفیق الرحمن برق

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے چند سرمایہ کاروں کے سوا سماج میں ہر کسی کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ سماج وادی حکومت بنی تو کسانوں کو پہلے جیسی سہولتیں ملیں گے۔ بنکروں کو بجلی فکس فلیٹ ریٹ پر ملے گی۔ غریب خواتین کو سماجوادی پینشن جاری کی جائے گی۔ ٹیچر امیدواروں اور سکشا متروں کو انصاف ملے گا۔ نوجوانوں کے روزگار کا انتظام ہوگا۔ تاجروں کے مسائل حل ہوں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.