ETV Bharat / state

سماج وادی 2022 میں اپنے بل پر حکومت تشکیل دے گی: اکھلیش یادو - سماج وادی

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو اتحاد ٹوٹنے کا اشارہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایس پی 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں اپنے بل پر حکومت تشکیل دے گی۔

سماج وادی 2022 میں اپنے بل پر حکومت تشکیل دے گی: اکھلیش یادو
author img

By

Published : Jun 4, 2019, 9:06 PM IST

مسٹر اکھلیش یادو عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پیر کے دن اپنے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ آئے تھے۔ انہوں نے اتحاد ٹوٹنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ 2022 میں سماج وادی پارٹی تنہا حکومت تشکیل دے گی۔ بی ایس پی کے ساتھ تعلقات پر پوچھے گئے سوال کو وہ ٹال گئے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ذات پات کے نام پر ایس پی کو بدنام کرتی ہے لیکن اصل میں ذات پات کا زہر سماج میں و ہی بو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قتل ہورہے ہیں اور سب کے ساتھ انصاف نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سب کے ساتھ بھید بھاؤ کررہی ہے۔ بی جے پی کارکنوں کو قتل کیا جاتا ہے تو وزیر سے لے کر حکومت تک ملزموں کو پکڑنے میں جٹ جاتی ہے لیکن ایس پی کے کارکنوں کو قتل کیا گیا اس کی کوئی خبر لینے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ضلع ایک پیداوار کا صرف نعرہ ہے آج تک ریاست میں ایک بھی صنعت نہیں لگی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.