ETV Bharat / state

UP BEd Admit Card 2022: یوپی بی ایڈ مشترکہ داخلہ امتحان کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری - Uttar Pradesh BEd Joint Entrance Examination will be held on July 06

اتر پردیش کے بی ایڈ کالجز میں سیشن 2022 کے داخلوں کے لیے یوپی بی ایڈ مشترکہ داخلہ امتحان 06 جولائی 2022 کو منعقد کیا جائے گا۔

یوپی بی ایڈ مشترکہ داخلہ امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ جاری

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 10:56 PM IST

بریلی: اترپردیش کے بریلی میں واقع مہاتما جیوتیبا پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی ”ایم جے پی آر یو“ نے اترپردیش بی ایڈ مشترکہ داخلہ امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیا ہے۔ اتر پردیش کے بی ایڈ کالجوں میں سیشن 2022 کے داخلوں کے لیے یوپی بی ایڈ مشترکہ داخلہ امتحان 06 جولائی 2022 کو منعقد کیا جائے گا۔ Uttar Pradesh B.Ed Joint Entrance Examination will be held on July 06, 2022

یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق تمام امیدوار یوپی بی ایڈ مشترکہ داخلہ امتحان میں شرکت کے لیے اپنا ایڈمٹ کارڈ ”یو پی بی ایڈ 2022 ڈاٹ اِن“ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے پی سنگھ نے امتحان کے حوالے سے کہا کہ بی ایڈ میں داخلہ کے لیے 18 اپریل سے 20 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی تھی۔ روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو اس سال بی ایڈ امتحان کے لیے 6.69 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ Uttar Pradesh B.Ed Joint Entrance Examination will be held on July 06, 2022.

مزید پڑھیں:

درخواستوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے یونیورسٹی نے 1,598 امتحانی مراکز بنائے ہیں۔ وائس چانسلر کے پی سنگھ نے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور امتحان کی تیاریوں کے بارے میں دریافت کیا۔ امتحانی مراکز میں نوڈل افسر بھیجے جائیں گے، جن کے ناموں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وائس چانسلر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ امتحان کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ اس کے ساتھ ہی امتحانی مراکز میں طلبہ کے لیے پانی وغیرہ کا مناسب انتظام کئے جائے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.