ETV Bharat / state

Adbi Mahfil In Meerut میرٹھ میں انقلابی شاعر حیران کشمیری کے نام پر ادبی محفل - ریاست اتر پردیش ضلع میرٹھ

میرٹھ میں ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ بیاد حیران کشمیری کے عنوان سے منعقدہ اس محفل میں ہندوستان کے معروف انقلابی شاعر حیران کشمیری کی شاعری کو پیش کرتے ہوئے تمام شعراء نے ان کو خراج تحسین پیش کیا.

میرٹھ میں ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انقلابی شاعر حیران کاشمیری کے نام پر ادبی محفل کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 12:46 PM IST

میرٹھ میں ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انقلابی شاعر حیران کاشمیری کے نام پر ادبی محفل کا انعقاد

میرٹھ:ریاست اتر پردیش ضلع میرٹھ میں اردو زبان کے فروغ کے لئے ادبی محفلوں کا سلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے۔اسی ضمن میں سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر ماہ منعقد ہونے والی ادبی محفل میں ضلع میرٹھ کے ان تمام شعرا اکرام کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں اپنی شاعری سے نہ صرف ادب کو زندہ رکھا بلکہ اپنے اشعار سے انگریزی حکومت کے خلاف انقلاب برپا کیا۔

سر زمین میرٹھ سے تعلق رکھنے والے و ہندوستان میں اپنی انقلابی شاعری کے ذریعے اپنی منفرد پہچان بنانے والے شاعر حیران کاشمیری کے نام سے بیاد حیران کاشمیری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے شعراء اکرام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Puncture Makers Son Becomes Judge in UP اتر پردیش میں پنکچر بنانے والے کا بیٹا بنا جج

اس موقع پر حیران کاشمیری کی شاعری کو تمام شعرا نے اپنے انداز پیش کیا۔ گزرے زمانے کے شعرا کے نام سے منعقد کی جانے والی اس طرح کی محفلوں کے وہ نہ صرف اپنے پرانے شعرا کو یاد کرتے ہیں بلکہ نئی نسل تک ان کی پہچان بھی کراتے ہیں تاکہ ان کی شاعری سے عبرت حاصل کر ملک کی ترقی کے ساتھ آپسی اتحاد اور محبّت کو بھی زندہ رکھا جا سکے۔مہمانان نے ادبی محفل کے انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اسی طرح کی محفل سے اردو ادب کو زندہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.