ETV Bharat / state

ہردوئی میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے پانچ افراد ہلاک - Accident

اترپردیش میں ہردوئی ضلع کے هرياوا علاقے میں جمعرات کو موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کے کھائی میں پلٹنے سے پانچ لوگوں کی موت جبکہ 29 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : May 2, 2019, 11:58 PM IST

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ گیان جے سنگھ نے بتایا کہ سرسا تھانے کے اودرا نیوليا گاؤں کے ہریش چندر کے بیٹے انش کے منڈن کی تقریب میں شرکت کے بعد یہ تمام لوگ ٹریکٹر ٹرالی سے واپس اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں هرياواكے برگاوا گاؤں کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جا گری۔

اس حادثے میں ٹرالی میں بیٹھی خواتین اور بچے نیچے دب گئے۔گاؤں کے لوگوں نے دبے لوگوں کو نکالا لیکن تب تک چار خواتین اور ایک بچی کی موت ہو چکی تھی جبکہ زخمی 29 لوگوں کو ہردوئی کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں اوشا اور اس کی 7 سال کی بیٹی سدھانشي کی شناخت ہوئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.