ETV Bharat / state

نوئیڈا میں مسافروں کی کمی، بسیں معطل - مختلف شہروں کے لیے بسیں

مسافروں کی کمی کے باعث نوئیڈا روڈ ویزکی بسیں منسوخ کی جارہی ہیں۔

نوئیڈا میں مسافروں کی کمی، بسیں معطل
نوئیڈا میں مسافروں کی کمی، بسیں معطل
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 12:41 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا ڈپو کے راستے جانے والی تین سے چار اے سی بسیں منسوخ کردی گئیں۔ ایک ہی وقت میں یہاں تک کہ عام بسیں یعنی غیر اے سی بسیں بھی مسافروں کو نہیں مل رہی ہیں۔

کوشامبی اور صاحب آباد ڈپو سے لکھنؤ، کانپور، پریاگراج سمیت مختلف شہروں کے لیے بسیں نوئیڈا ڈپو کے راستے روانہ ہوتی ہیں، ڈپو حکام کے مطابق اگر دس سے کم مسافر ہوں تو بس کا آپریشن ممکن نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کم مسافر ہونے کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے۔ بسیں اسی وقت چلتی ہیں جب دس سے زیادہ مسافر موجود ہوں۔

نوئیڈا میں مسافروں کی کمی، بسیں معطل

گوتم بودھ نگر کے آر ایم اشوک کمار کے مطابق یوم جمہوریہ کے دن تو بالکل ہی مسافر نہیں تھے، لہذا بعض بسیں نہیں چلائی گئیں، حالات کی پیچیدگی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ روزگار کی عدم دستیابی اور کام نہ ہونے کی وجہ سے نوئیڈا جیسے صنعتی شہر سے بسیں معطل کی جا رہی ہیں، حالانکہ ماضی میں اضافی بسیں چلائی جاتی تھیں۔

اسکینیا، والوو اور سلیپر بسیں بھی مسافروں کی کمی کی وجہ سے نہیں چلائی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.