ETV Bharat / state

نوجوان کو زندہ جلاکر کیا ہلاک، دو گرفتار

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 4:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ ہیڈکواٹر سے 40 کلومیٹر مسافت پر تھانہ فتن پور علاقے کے بھوجینی گاؤں میں ایک نوجوان کو بہیمانہ طریقے سے درخت سے باندھ کر زندہ جلاکر ہلاک کر دیا گیا۔ مشتعل ہجوم نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے ان کی دو گاڑیاں جلا دیں۔ وہیں پولیس نے تین لوگوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

a young burnt to death, two arrested in pratapgarh uttar pradesh
نوجوان کو زندہ جلاکر کیا ہلاک، دو گرفتار

پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ تھانہ فتن پور علاقے کے بھوجینی گاؤں میں گزشتہ شب امبیکا پرساد پٹیل (22) کو گاؤں کے ہری شنکر پٹیل، شبھم، رام ملن و گاؤں کے کچھ لوگوں نے درخت سے باندھ زندہ جلاکر ہلاک کر دیا۔

اطلاع پر پہنچی مقامی پولیس ٹیم پر مشتعل لوگوں نے حملہ کر ان کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دیا۔ اضافی فورس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔

پولیس نے مذکورہ قتل کے معاملے میں دفعہ 302/201 تعزیرات ہند کے تحت ہری شنکر پٹیل، شبھم و رام ملن سمیت تین ملزمین کے خلاف معاملہ درج کر ہری شنکر و شبھم سمیت دو ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم ہری شنکر پٹیل نے بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی اور اس کی فحش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں مقتول امبیکا پرساد کے خلاف یکم مارچ کو کیس درج کرایا تھا۔ پولیس نے ملزم امبیکا کو جیل بھیجا تھا۔ وہ یکم اپریل کو ضمانت سے رہا ہوا تھا۔ مذکورہ رنجش کے سبب ملزمین پر قتل کا الزام ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.