ETV Bharat / state

Murder of youth in Ghaziabad:گنے کے کھیت سے لاش بر آمد - غازی آباد میں نوجوان کا اغوا کرنے کے بعد قتل

تھانہ انچارج یوگیندر سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر ایک بجے کے قریب اطلاع ملی کہ جگت پوری کالونی کے پیچھے گنے کے کھیت میں بوری کے اندر ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور جب بوری کھولی تو اس میں سے ایک شخص کی لاش نکلی، مرنے والے شخص کے پورے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ Kidnapping and killing of youth in Ghaziabad

لاش بر آمد
لاش بر آمد
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 2:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے مودی نگر میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا اغوا کر کے اس کا قتل کر دیا، قتل کے بعد بدمعاشوں نے لاش کو ایک بوریہ میں رکھ کر جگت پوری کالونی میں واقع گنے کے کھیت میں پھینک دیا۔ کھیت میں بدبو محسوس ہونے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

Kidnapping and killing of youth in Ghaziabad

تھانہ انچارج یوگیندر سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر ایک بجے کے قریب اطلاع ملی کہ جگت پوری کالونی کے پیچھے گنے کے کھیت میں بوری کے اندر ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور جب بوری کھولی تو اس میں سے ایک شخص کی لاش نکلی،مرنے والے شخص کے پورے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ متوفی کی عمر تقریباً 45 ہے، اور ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر زخموں کے بہت سے نشانات تھے۔ یہی نہیں بلکہ اسے سر پر کسی وزنی چیز سے مار کر قتل کیا گیا۔ قتل کہیں اور کیا گیا ہے اور لاش یہاں پھینک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Dead Body of Girl Recovered: شادی کے ارادے سے گھر سے فرار لڑکی کی لاش برآمد

پولیس کے مطابق پہلی نظر میں معاملہ قتل کا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ واضح ہوسکے گی۔ پولیس نے لاپتہ شخص کے بارے میں قریبی تھانوں سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.