ETV Bharat / state

بریلی میں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں میں جشن کا ماحول

دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی فتح پر اترپردیش کے ضلع بریلی میں پارٹی عہدے داران اور کارکنان نے شہر میں جیت کا جشن منایا اور ایک دوسرے میں مٹھائی تقسیم کی۔

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 11:26 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:53 AM IST

بریلی میں عام آدمی پارٹی کے عہدے داران میں جشن کا ماحول

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں شہر کے اُپجا پریس کلب میں عام آدمی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے دہلی میں پارٹی کی بھاری اکثریت سے ہوئی فتح پر جشن منایا اور ایک دوسرے میں مٹھائی تقسیم کی۔

اس تاریخی جیت کے جشن میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔

اس دوران مقررین نے واضح کیا کہ یہ ملک محبّت کی بنیاد پر بنا ہے، یہاں نفرت کی سیاست بہت زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہ سکتی۔ دہلی کے اسمبلی انتخابات کے دوران پورے ملک نے دیکھا ہے کہ کس حد تک سیاسی ماحول میں نفرت کی چنگاری لگانے کی کوشش کی گئ۔ لیکن دہلی کے امن پسند شہریوں نے نیک نیت اور ترقی یافتہ فکر و ذہن کو ترجیح دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں کو مضبوط کیا۔

بریلی میں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں میں جشن کا ماحول

اس دوران تمام دیگر سیاسی پارٹیوں کے درجن بھر کارکنان نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کی اور آئندہ پارٹی کی پالیسیوں پر کام کرنے کا واعدہ کیا۔ جس میں خاص طور پر سماجوادی پارٹی، کانگریس، بہوجن سماج پارٹی، نیشنل لوکمت پارٹی وغیرہ کے کارکنان پارٹی میں شامل ہوئے۔

بریلی میں عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر جنک پرساد نے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے برعکس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تقسیم اور تباہ و برباد کر دینا چاہتی ہے۔ یہ سب اس لیے بھی ہو رہا ہے کہ ملک میں خراب معاشی حالات، مہنگائی، بےروزگاری، جی ایس ٹی، گرتی جی ڈی پی اور تمام ایسے معاملے ہیں، جن کا بی جے پی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ لہذا وہ ہندو مسلم، بھارت پاکستان، ہندو راشٹرہ جیسے تمام مدعوں کو انتخابات میں اٹھاتی رہتی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.