ETV Bharat / state

نماز جمعہ ادا کرنے پر 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج

بنارس کے ہینس تلے مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر جیت پورہ تھانہ میں 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نماز جمعہ ادا کرنے پر 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج
نماز جمعہ ادا کرنے پر 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے ہینس تلے مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر جیت پورہ تھانہ میں 50 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے علاقائی کونسلر افضال احمد انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 8 جون کو حکومت کی جانب سے سبھی عبادت گاہوں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے تحت علاقائی لوگ غلط فہمی کے سبب آج کثیر تعداد میں مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے لگے، اسی دوران تھانہ جیت پورہ پولیس نے مسجد میں چھاپہ ماری کر کے 50 لوگوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

نماز جمعہ ادا کرنے پر 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ویڈیو
انہوں نے کہا کہ 'علاقائی لوگوں کو کورونا وائرس کے اس دور میں مسجد میں بھیڑ نہیں لگانی چاہیے تھی۔ گذشتہ دو ماہ میں لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی مسجد میں پانچ افراد سے زائد لوگوں نے نماز ادا نہیں کی ہے لیکن غلط فہمی کی وجہ سے لوگ مسجد میں جمع ہوئے اور جمعہ کی نماز ادا کرنے لگے۔'
نماز جمعہ ادا کرنے پر 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج
نماز جمعہ ادا کرنے پر 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج
مسجد کی تعمیری کے سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ 'پولیس کے اختیار میں نہیں ہے کہ مسجد کے تعمیری کام کو بند کرائیں، مسجد کا تعمیری کام بدستور جاری رہے گا۔ ایس ایچ او بی ایس رائے نے بتایا کہ علاقے میں اعلان کرایا گیا تھا کہ پانچ افراد سے زائد لوگ مسجد میں نماز ادا نہیں کریں گے اس کے باوجود لوگ جمع ہوئے اور نماز جمعہ ادا کی۔

پولیس نے اس معاملے میں 10 افراد پر مقدمہ درج کیا ہے جبکہ 40 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی سی 269، 270 اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 15 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.