ایس ایچ او سریندر ناتھ نے بتایا کہ امیش کمار موریہ نے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی حاملہ اہلیہ کو شہر کے چارو نرسنگ ہوم میں زچگی کے لیے لائے تھے جہاں ان کی اہلیہ کو آپریشن روم میں لے جانے کے بعد نرسنگ ہوم سے انہیں باہر کر دیا گیا کیونکہ ان کے پاس جمع کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔
وہیں خاتون کی اطلاع پر سی او سٹی ابھے پانڈے و سی ایم او ڈاکٹر اے کے شری واستوا پہنچے اور پولیس اہلکاروں نے زچہ کو دہلہ موُ واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کے یہاں بچہ کی پیدائش ہوتے ہی موت ہوگئی۔ جبکہ زچہ کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ شکایت پر نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اتل شری واستوا کے خلاف غیر ارادتا قتل کا کیس درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے۔