ETV Bharat / state

Seven Officials Suspended in Deoria دیوریا میں دھان خریدی ایجنسی کے منیجر سمیت سات انچارج معطل - دیوریا میں 16000 کوئنٹل دھان غائب

کسانوں سے ابھی تک نو لاکھ کوئنٹل دھان کی خرید کی جاچکی ہے۔ وہیں ایک خرید سنٹر میں دھان کے اسٹاک میں بے ضابطگی پائی گئی تو 54خرید سنٹر ایک ساتھ جانچ کے دائرے میں آگئے جس میں تقریباً 16ہزار کوئنتل دھان غائب ملے۔ اس معاملے میں مراکز کے انچارجوں پرمقدمہ درج کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 7:36 PM IST

دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا میں دھان خرید سنٹر گودم اسٹاک کی جانچ میں 20ہزار کوئنتل دھان کی خریدداری میں گھپلے بازی کے معاملے میں دھان خرید ایجنسی یوپی ایس ایس کے ضلع منیجر و چھ سنٹر انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔ ڈی ایم جے پی سنگھ نے آج بتایا کہ کل دیر شام کی گئی اس کاروائی میں دو سنٹر انچارج کو نوٹس بھی دی گئی ہے۔ یہ کاروائی ڈی ایم اور لکھنؤ سے آئی محکمہ خوراک و سپلائی کی ٹیم کی جانچ رپورٹ کی سفارش پر ہوئی ہے۔ اس میں پہلے ہی چار خرید سنٹر انچارجوں پر پولیس کیس درج کیا جاچکا ہے۔

کسانوں سے ابھی تک نو لاکھ کوئنٹل دھان کی خرید کی جاچکی ہے۔ جس میں گذشتہ ہفتے آن لائن تصدیق میں ایک خرید سنٹر میں دھان کے اسٹاک میں بے ضابطگی پائی گئی تو 54خرید سنٹر ایک ساتھ جانچ کے دائرے میں آگئے جس میں تقریباً 16ہزار کوئنتل دھان غائب ملا تو چار خرید مراکز کے انچارجوں پر کیس درج کرادیا گیا۔ اترپردیش فوڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ کی سکریٹری نے معاملے کا نوٹس لیا اور حکومت سے جانچ ٹیم کو دیوریا بھیجا۔ ٹیم نے ضلع کے مختلف خرید سنٹروں کی اسٹاک کی تصدیق کی تو بڑا کھیل اجاگر ہوا۔

چھ خرید سنٹروں کو اسٹاک کی تصدیق میں صرف بیس ہزار کوئنتل دھان غائب ملا جس کے بعد معطلی کے لئے حکومت سے سفارش کی گئی اور چھ خرید انچارجوں بیلوا، بنجریا، روستم پور، پرسیا، چھتنی، سویکرت پورا اور نارائن پور اورائی کو معطل کردیا گیا ہے۔بھاٹپاررانی اور لار خرید سنٹر انچارج کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی یوپی ایس ایس، یوپی صارف کوآپریٹییو کے ضلع انچارج رام کنکر شکلا کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

ڈی ایم نے بتایا کہ ضلع دیوریا میں گذشتہ ہفتے دھان خرید کی تصدیق کرائی گئی تھی۔ خرید پالیسی کے مطابق حکومت کی سخت ہدایت ہے کہ شفافیت پر عمل کیا جائے اور کسانوں سے خرید کی جائے۔بچولیوں کو کسی بھی حالت میں چھوٹ نہ دی جائے۔ اس ضمن میں ضلع میں ابھی تک 9لاکھ کوئنتل سے زیادہ دھان کی خریداری ہوچکی ہے اور 15ہزار سے زیادہ کسانوں کو فائدہ مل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farmers Selling Paddy کسان نجی کمپنی کو دھان فروخت کررہے ہیں

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.