مئو ضلع کے ندول گاؤں میں تمام افراد خانہ کی کورونا پازیٹیو رپورٹ آئی ہے جس کے بعد انہیں ہوم کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم روزانہ ان کے گھر دورہ کر کے چیک اپ کر رہی ہے۔ کورونا پازیٹیو مریضوں میں ایک چھوٹی بچی بھی شامل ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق پورے گاؤں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہاں حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مئو ضلع میں کورونا پازیٹیو کیسز کی کل تعداد 553 پہنچ چکی ہے۔ ضلع میں اب تک بچاس سے زیادہ علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
مئو ضلع میں کورونا وائرس سے کل چار افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کووڈ کنٹرول سینٹر کے انچارج کے مطابق فیلڈ ٹیمیں اپنے حلقوں میں متواتر سرچ مہم چلا رہی ہیں۔