ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سیلاب سے 35 ہزار کی آبادی متاثر - اترپردیش نیوز

بارش اور نیپال کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سریو ندے افان پر ہے۔ ضلع کی تین تحصیلوں کے 35 ہزار عوام سیلاب سے مزید متاثر ہوئی ہے۔

35 thousand population affected due to flood in barabanki
سیلاب سے 35 ہزار کی آبادی متاثر
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 9:59 PM IST

سریو ندی بارہ بنکی میں خطرے کے نشان سے کافی اوپر ہے اور ابھی اس میں اضافے کی پوری امید ہے۔

انتظامیہ نے سریو کے ساحل پر اور نچلے علاقوں کے باشندوں سے علاقہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

35 thousand population affected due to flood in barabanki
سیلاب سے متاثر علاقہ

قابل غور ہے کہ بارہ بنکی ضلع کی رامنگر، سرولی غوسپور اور رام سنیہی گھاٹ تحصیلیں سریوں ندی سے لگی ہوئی ہیں۔ یہاں ہر برس کافی گاؤں سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اس برس حالات کچھ زیادہ خراب ہیں۔ سریو ندی خطرے کے نشان 106.70 میٹر سے 107.60 پر بہہ رہی ہے۔ ابھی نیپال سے اور زیادہ پانی چھوڑے جانے کی امید ہے۔

اس سے سریو کی آبی سطح میں اضافے کی امید ہے، لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان حالات کے باوجود صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔

انتظامیہ کا دعویٰ ہے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کے لئے تمام انتظامات کیے گیے ہیں۔ سیلاب متاثرہ افراد کو اونچی جگہوں پر لے جانے کے لئے پی اے سی اور این ڈی آر ایف کے جوانوں کو لگایا گیا ہے۔

انتظامیہ نے بندھے کے اس پار بسے باشندوں سے پانی بڑھنے کے پیش نظر اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد انتظامیہ کے ذریعہ موصول کرائی گئی کشتیوں سے اونچے ٹھکانوں پر آ جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.