پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع بجنور کے افضل گڑھ علاقے کے شیرگڑھ سے ایک بس عقیدت مندوں کو لے کر باگر (راجستھان) کے لیے اتوار دیر شام روانہ ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ رات تقریبا ساڑھے 11 بجے تیز رفتار بس شاه پور علاقے میں مظفرنگر-بروت شاہراہ پر پلٹ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 32 عقیدت مند زخمی ہو گئے۔ اطلاع موصول ہونے پر تھانہ انچارج دھرمیندر سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال بھیجا گیا ۔ زیادہ تر زخمیوں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔