اترپردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھ رہا ہے۔ تو وہیں رائے بریلی میں 33 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ریاست میں کل 153 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
- اگرہ میں سب سے زیادہ 306
- دارالحکومت لکھنؤ سے 169
- نوئیڈا سے 102
- میرٹھ سے 81
- سہارنپورسے 72
- مراد آباد سے 73
- فیروزآباد سے 59
- غازی آباد سے 46
- کانپور سے 75
- شاملی سے 26
- بجنور سے 28
- سیتا پور سے 17
- بلند شہر سے 21
- باغپت سے 15
- بستی سے 20
- وارانسی سے 16
اترپردیش میں کورونا وائرس صوبہ کے 53 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے مثبت افراد کی کُل تعداد 1337 پہنچ گئی ہے۔
صوبے میں اب تک 162 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
- آگرہ سے 18
- غازی آباد سے 13
- نوئیڈا سے 43
- میرٹھ سے 17
- وارانسی سے 6
- بریلی سے 6
- سیتا پور سے 6
- ہاتھرس سے 4
- دارالحکومت لکھنؤ سے 9
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 21 اموات ہوئی ہیں۔
لکھنؤ، کانپور، بستی، وارانسی، بلند شہر، میں ایک ایک لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ میرٹھ میں تین، مراد آباد میں پانچ اور آگرہ میں چھہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا ٹیسٹ کے لیے اب تک کل 37933 نمونے بھیجے گئے ہیں، جن میں سے 36378 کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے جبکہ 218 لوگوں کے رپورٹ کا انتظار ہے۔
وہیں ریاست میں کل 49428 مسافروں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
کُل 11871 لوگوں کو انسٹیوشنل قرنطینہ میں رکھا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ریڈ زون والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی کوئی دُکان نہیں کھلے گی۔ وہاں کے باشندوں کو ضرورت کی چیزیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے دستیاب کروائی جائیں گی۔