ETV Bharat / state

Amethi Road Accident امیٹھی سڑک حادثے میں تین افراد کی موت، سات لوگ زخمی - امیٹھی سڑک حادثے میں تین کی موت

امیٹھی میں اجودھیا۔پریاگ راج ہائی وے پر ہوئے سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی، جب کہ سات افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم سلطان پور نے ضلع اسپتال پہنچ کر زخمیوں کا حال چال جانا اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ Amethi road accident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 5:12 PM IST

امیٹھی: اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں اجودھیا۔پریاگ راج ہائی وے پر ہوئے سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر سا ت افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے رام گنج تھانہ علاقے کے ترسنڈی میں علی الصبح بے قابو ٹرک نے پرتاپ گڑھ۔ سلطا پور کی جانب جارہےای۔رکشا کو ٹکر مار دیا۔ اس حادثے میں رکشا سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر سات افراد زخمی ہوگئے۔ Amethi road accident

زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر جمع ہوئے مقامی افراد نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ ای۔رکشان ڈرائیور کو ای۔رکشا سے کاٹ کر نکالا جاسکا۔شدید طور سے زخمیوں کو پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے سلطان پور اسپتال میں داخل کروایا ، سبھی ای ۔رکشاسوار افراد پرتاپ گڑھ میں دوگارپوجا جھانسی پروگرام واپس کر کے واپس لوٹے رہے تھے۔

مہلوکین میں سلطان پور باشندہ اجئے ولد مٹھائی لال (25)،راہل نشاد ولد جگدیش چنہا،راجندر نشاد ولد بھٹو بیچے خان شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم سلطان پور نے ضلع اسپتال پہنچ کر زخمیوں کا حال چال جانا اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: Two Laborers Killed in Auraiya اوریا میں سڑک حادثے میں دو مزدوروں کی موت، دو زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.