بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا میں پولیس نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض ویڈیو پوسٹ کرنے کے پاداش میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ قابل اعتراض پوسٹ 23 ستمبر کو سوشل میڈیا ٹوئٹر، فیس بک اور وہاٹس ایپ پر شائع کی گئی ہے جس میں دو افراد مودی اور یوگی کے خلاف زبان درازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
دونوں ملزمین کی شناخت پرکاش ورما اور رمیش یادو کے طور پر ہوئی ہے دونوں بلیا کے برکی سریا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسدالدن اویسی کی دہلی رہائش گاہ پر حملہ، ہندو سینا کے 5 ارکان حراست میں
بنسڈیہ روڈ پولیس اسٹیشن کے انچارج نے بتایا کہ منٹو رام کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔
یو این آئی