کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں 21 روز کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اگر نوئڈا کی بات کی جائے تو یہاں 144 نافظ کی گئی تھی۔ یہ میعاد 5 اپریل کو ختم ہو رہی تھی لیکن اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جو بھی شخص دفعہ 144 کی خلاف ورضی کرے گا اس کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
ملک میں 14 اپریل کو 21 روز کا لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے۔ نوئڈا کے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشوتوش دویدی نے نوئڈا میں دفعہ 144 کی میعاد 14 اپریل تک بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس دوران تمام سیاسی، کھیل سے متعلق کسی بھی طرح کی تقریب، ریلی، جلوس اور ہر طرح کے پروگرام پر روک لگا دی گئی ہے۔''
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھارتی حکومت نے پورے ملک میں 21 روز کا لاک ڈاؤن کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی شروعات 25 مارچ سے 14 اپریل تک ہے۔ آج یعنی اتوار کے روز لاک ڈؤن کا 12 واں دن ہے۔