مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو 11 نئی ایمبولینس ملی ہیں جس کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہاویر سنگھ فوجدار نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ New Ambulances Launched in Muzaffarnagar
چیف میڈیکل آفیسر مہاویر سنگھ فوجدار نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 108 ایمبولینس گاڑیوں میں سے کچھ گاڑیاں بہت پرانی ہو چکی تھیں جن کی جگہ پر 11 نئی ایمبولینس ضلع کو دی گئی ہیں جن کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ نے کلکٹریٹ کے احاطے میں کیا گیا۔ ضلع میں 108 ایمبولینس کی تعداد 33 ہے جو ہنگامی خدمات کے لیے کام کرتی ہیں۔ ساتھ ہی ضلع میں 102 ایمبولینس کی تعداد 24 ہے جو حاملہ خواتین کو مفت خدمات فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کو نئی ایمبولینس ملنے سے عوام کو سہولت ملے گی۔
مزید پڑھیں: