ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی جانب سے ادھم پور میں عالمی یوم سماجی انصاف 2021 کے تعلق سے ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ضلع عدالت کے احاطہ میں محکمہ سماجی فلاح وبہبود کے اشتراک سے کیا گیا۔
پروگرام میں ضلع کے جج موہن لال منہاس نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی۔ پروگرام میں ادھم پور عدالت احاطہ کے دیگر جج موجود تھے۔
پروگرام میں بی ڈی او لاٹھی مروٹھی روہی کھجوریا، اڈووکیٹ سوتنتر کوٹوال، بار صدر جے ڈی سلاتھیا نے عالمی یوم سماجی انصاف کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم سماجی انصاف پر خصوصی پیشکش
اس موقع پر افسران نے محکمہ سماجی فلاح و بہبود کی جانب سے غریبوں کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی۔ محکمہ سماجی فلاح و بہبود کی جانب سے معذوروں میں بیساکھی اور ویل چیئر تقسیم کی گئی۔