ETV Bharat / state

ادھمپور: کھیلوں کے مقابلے کا اہتمام - ایتھلیٹس ایسوسی ایشن

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایتھلیٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ کھیلوں کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Udhampur Athletes Association
Udhampur Athletes Association
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 7:13 PM IST

ڈسٹرکٹ ادھمپور ایتھلیٹس ایسوسی ایشن کے ذریعہ دو روزہ کھیلوں کے مقابلے کا آغاز سبھاش اسٹیڈیم میں ہوا جس میں ضلع سے تقریباً 100 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

: کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساحل مہاجن اور ڈی آئی جی، ڈی اے ایس پی امتیاز احمد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

اس دو روزہ کھیلوں کی تقریب میں انڈر 14، انڈر 17، انڈر 19 زمروں میں مقابلہ ہوگا جس میں کامیاب کھلاڑیوں کا گولڈ میڈل دیا جائے گا جبکہ جو بھی کھلاڑی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسے کرناٹک میں ہونے والے ایتھلیٹ مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ ادھمپور ایتھلیٹ ایسوسی ایشن ہر سال اس طرح کے مقابلے منعقد کراتی ہے تاکہ نوجوانوں میں کھیلوں کے تئیں بیداری پیدا ہو۔

اس کھیلوں کے مقابلوں میں ادھمپور ضلع سے 100 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس میں ان دونوں زمروں کی لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.