ادھم پور: اودھم پور شہر کے جاگرتی اولڈ ایج ہوم سے متصل ایک نالے سے پلاسٹک کی بوری میں لپٹی ہوئی ایک لاش برآمد ہوئی۔ یہ وہی نالہ ہے جہاں سے 7 اگست کو تاجر راکیش کھجوریا کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ راکیش کی طرح یہ لاش بھی گل گئی ہے اور اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے پائے گئے ہیں۔ شہر کے وسط سے ایک کے بعد ایک لاشیں ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ Another Body Found in Udhampur
جاگرتی آشرم کے منیجر رتن لال نے بتایا ہے کہ شام کو ان کے آشرم کے بچے نالے کے کنارے کچرا پھینکنے گئے تھے۔ بچوں کو نالے میں ایک بوری تیرتی ہوئی ملی جس سے بدبو آ رہی تھی اور مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں۔ بچوں نے یہ اطلاع رتن لال کو دی۔ رتن لال نے آشرم سے ایک سمجھدار شخص کو نالے کی معلومات کے لیے بھیجا۔ جب وہ واپس آیا اور بوری کو مشکوک قرار دیا تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا معائنہ کیا اور نالے سے پلاسٹک کی بوری برآمد کر لی۔
اس کی بدبو ناقابل برداشت تھی۔ جب اس بوری کو کھولا گیا تو اس میں ایک شخص کی بوسیدہ لاش ملی۔ اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور اسے بوری میں ڈال بند کیا گیا تھا۔ لاش کا حال دیکھ کر لگتا تھا کہ یہ کئی دن پرانی لاش ہے۔ لاش کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ یہ پانی میں پڑی ہونے کی وجہ سے گل سڑ گئی تھی۔
پولیس نے لاش کو ضلع اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا ہے اور اس کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ موقع پر پہنچی فورینسک تحقیقاتی ٹیم نے لاش اور اس جگہ سے نمونے لے لیے ہیں۔ بوری میں بند لاش برآمد ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔ ملنے والی لاش کی حالت کو دیکھ کر لوگ اسے واضح طور پر قتل کا معاملہ قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: