جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں غیر سرکاری تنظیم 'جیو اور جینے دو' کی جانب سے ایک تقریب منعقد کر کے سابق وزیر اعظم اٹل بہار واچپئی کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اٹل بہاری واجپئی کی آج دوسری برسی ہے۔ اس موقع پر تنظیم 'جیو اور جینے دو' نے ایک پروگرام منعقد کیا۔
اس موقع پر تنظیم کے صدر طارق شاہ نے بتایا کہ ان کے دفتر میں آج سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واچپئی کی دوسری برسی پر ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں کووڈ-19 کے پیش نظر ہدایات کی عمل آواری کرتے ہوئے تمام ارکان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: جنماشٹمی کے لیے تیاریاں زوروں پر
اس موقع پر تنظیم کے ارکان نے اٹل بہاری واجپئی کو یاد کرتے ہوئے ان کی زندگی کے بارے میں بتایا۔ ایک رکن نے بتایا کہ 'اٹل بہاری واجپیئی کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ نوجوانوں کو ان کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔'