آف لائن امتحان لینے پر طلبا نے احتجاج کیا جس کے باعث کچھ دیر سڑکوں پر آمدورفت متاثر رہی۔
طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں سال بھر کورونا کے پیش نظر آن لائن تعلیم دی گئی اور آج آف لائن امتحان لیا جا رہا ہے۔
ان میں سے کچھ اسکولز ایسے بھی ہیں جو آن لائن کلاسز بھی مکمل نہیں کئے ہیں۔ اس لئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آف لائن امتحان نہیں دیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہیکہ سال بھر وہ پڑھ نہیں سکے اور آج حکومت کی جانب سے آف لائن امتحان لینے کا فیصلہ لیا گیا۔
انہوں نے حکومت سے کہا کہ ہمارے مطالبات پر غور کیا جائے اور ڈیٹ شیٹ کو بڑھا دیا جائے۔