جموں: جموں وکشمیر کے ٹکری ادھم پور کے نزدیک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ سیاح زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ٹکری ادھم پور میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ سیاح زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے سیاحوں کو گاڑی سے باہر نکالا اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سبھی سیاح اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔
مزید پڑھیں: Road Accident in Udhampur ادھم پور سڑک حادثے میں پانچ سی آر پی ایف جوان زخمی
یہ حادثہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی مسافروں، جن کا تعلق اتر پردیش سے ہے، کو ادھم پور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈرائیور کو چھوڑ کر باقی زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ابھی چند دنوں پہلے ایک گاڑی جو امرناتھ سکیورٹی قافلے کا حصہ تھی، ضلع ادھم پور میں قومی شاہراہ سے پھسل گئی۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دو دیگر لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
یو این آئی