ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کے بچوں کو وظیفہ دینے کے فیصلے کی مخالفت - جموں و کشمیر پوری طرح مرکز کے زیر انتظام

ادھمپور میں کانگریس کے رہنما سمت موگترا نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے بچوں کو اسکالرشپ دینے کے فیصلے کی مخالفت کی۔

کانگریس کے سینئر رہنما سمت موگترا
کانگریس کے سینئر رہنما سمت موگترا
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 6:33 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں کانگریس کے سینئر رہنما سمت موگترا نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس میں انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے گورنر کی جانب سے ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کے بچوں کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ مرکزی حکومت کے معاہدے کے بنا نہیں ہو سکتا، کیونکہ جموں و کشمیر پوری طرح مرکز کے زیر انتظام آتا ہے۔'

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کا یہ کہنا کہ عسکریت پسندی اور اس کے حامیوں کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا، مجھے لگتا ہے کہ یہ محض لفظوں تک محدود ہے۔'

انہوں نے کہا کہ آئے دن عسکریت پسند لوگوں کی جان لیتے ہیں اور دیگر حملوں میں ہمارے کئی سکیورٹی فورسز ہلاک ہوتے ہیں اور ان عسکریت پسندوں کے مارے جانے پر ان کے بچوں کو اسکالرشپ دے کر حکومت نے جموں و کشمیر کی عوام کے دل میں ٹھیس پہنچانے اور سکیورٹی فورسز کی ہمت کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.