ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں گجر بکروال قبیلہ کہاں جائے؟ - میدانی علاقوں سے پہاڑی علاقوں تک جانے والے گجر بکر وال

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن سے جہاں یومیہ مزدور پریشان ہیں وہیں گجر بکروال قبیلہ بھی بری طرح متاثر ہے۔

Nomadic Gujjar Bakarwal heavily affected due to lockdown
لاک ڈاؤن میں گجر بکروال قبیلہ کہاں جائے؟
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 5:41 PM IST

Updated : Apr 27, 2020, 6:22 PM IST

میدانی علاقوں سے پہاڑی علاقوں تک جانے والے گجر بکر والوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں'۔

لاک ڈاؤن میں گجر بکروال قبیلہ کہاں جائے؟

انکا کہنا تھا کہ وہ چھ ماہ پہاڑی علاقوں میں اور چھ ماہ میدانی علاقوں میں رہتے ہیں۔ عموماً اس وقت وہ سبھی پہاڑی علاقوں میں پہنچ چکے ہوتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور ان کوئی پرسان حال نہیں'۔

بکروال سماج کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ' انتظامیہ سے اجازت لینے میں انہیں کئی دن لگ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے آبائی وطن نہیں پہنچ پارہے ہیں'۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں دن بدن بڑھتی گرمیوں سے ڈر ہے کہ کہیں ان کے مویشی ہلاک نہ ہوجائے'۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ' انہیں راحت دی جائے تاکہ وہ اپنے مقامات پر پہنچ سکے'۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کی زمینی سطح پر کی جارہی رپورٹنگ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ' جہاں تک انتظامیہ نہیں پہنچ پارہی ہے، وہاں آکر آپ لوگوں نے ہماری آواز کو اٹھایا ہے اس کے لیے ہم ای ٹی وی بھارت کے بے حد شکر گزار ہیں'۔

Last Updated : Apr 27, 2020, 6:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.