جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک کیمپ منعقد کر کے قومی قانونی خدمات کا دن منایا گیا۔ کووڈ-19 کے پیش نظر پابندیوں کے باوجود عدالت احاطے میں ایک مفت قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں لوگوں نے معاشی دوری برقرار رکھتے ہوئے پروگرام میں حصہ لیا۔
پروگرام ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی کے صدر موہن لال منہاس کی صدرت میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر موہن لال منہاس نے اس دن کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو بتایا۔ انہوں نے دیگر مفت قانونی امدادی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: سنبراری کوکرناگ کے لوگ طبی سہولیات سے محروم
انہوں نے کہا کہ نو نومبر کو قانونی خدمت کے دن کے طور پر منتخب کیا کیا ہے۔ اسے سپریم کورٹ نے سب سے پہلے سنہ 1995 میں پورے ملک میں کمزور اور غریب طبقے کے لوگوں کو مدد دینے کے لیے شروع کیا تھا۔