ادھم پور کے میونسپل دفتر میں ووٹنگ سینٹر بنائے گئے ہیں، جس میں کل 137 ووٹزز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
حق رائے دہی کے استعمال کے بعد ایک شخص نے بتایا کہ ہمیں اپنی جمہوریت پر مکمل بھروسہ ہے، زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں جس سے جمہوریت کو اور تقویت ملے۔
کشمیری پنڈت نے کہا کہ گذشتہ 30 برسوں سے کشمیری پنڈت پناہ گزینوں کی زندگی گزار پر مجبور ہیں، تاہم اس بار وہ پر امید ہیں کہ حالات بھتر ہونگے۔
اس بار الیکشن کمیشن کی جانب سےپولنگ بوتھ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جس میں ووٹرز کو بیٹھنے اور جسمانی طور پر معذور لوگوں کے لیے وہیل چیئر کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔