یہ میلہ ڈی ڈی ایم ٹرسٹ نے جموں کے نظامت صحت خدمات کے اشتراک سے تحصیل رام نگر کے تھیل گاؤں میں منعقد کیا۔
یہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے بڑی تعداد میں لوگوں کی جانچ کی اور انہیں ادویات فراہم کرائی۔ میلے میں دیگر او پی ڈی تنصیب کی گئی۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے فنائنشیل کمشنر اتل ڈولو نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں اس طرح کے پروگرام سے لوگوں کو ان کے دروازے پر صحت سے متعلق سہولت ملتی ہے۔
اس موقع پر ادھم پور کے محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے کئی افسران موجود رہے۔