ادھم پور میں منعقد میڈیکل کیمپ کا افتتاح ادھم پور کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا کے ہاتھوں ہوا۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر مے ادھم پور میں منعقد کیمپ میں 20 برس سے کم عمر مریضوں کا معائنہ کیا گیا جو دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔
اس کیمپ سے تقریباً سے سے زائد افراد نے استفادہ کیا اور دلی سے آئی ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کی جانچ کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ادھم پور کے ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ میں نا صرف ادھم پور ضلع بلکہ دوسرے اضلاع جیسے ڈوڈا، کشتواڑ، رامبن، سامبا، جموں کٹھوا، پونچھ، راجوری، اور سرینگر کے افراد نے شرکت کی۔