ادھمپور کے جکھینی علاقے سے پولیس نے پیر کی رات دیر گئے کشمیر سے جموں جا رہی ایک کار سے پانچ کلو چرس برآمد Five kg Charas Recovered کیا ہے۔ ساتھ ہی ڈرائیور کو گرفتار Driver Arrested کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کار کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
دراصل پیر کی رات پولیس نے جکھینی علاقے میں ناکا لگایا تھا۔ اس دوران پولیس نے کشمیر سے جموں جانے والی ٹویرا گاڑی (JK02AP-4324) کو تلاشی کے لیے روکا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران پانچ کلو چرس برآمد Charas Recovered in Udhampur کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: تین مختلف مقامات سے 19 کلو پوست،600 گرام چرس بر آمد
ساتھ ہی پولیس نے سمیر خان ساکن اننت ناگ کو اسمگلنگ کے الزام Smuggling Case میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔