ETV Bharat / state

ادھم پور: غیر قانونی قبضے کے خلاف کاروائی - وارڈ کے کونسلر نے بھی اعتراض جتایا

سٹی کاؤنسل افسر کے مطابق 'لوگوں نے سڑک پر غیر قانونی قبضہ کر کے گلیوں میں سیپٹک ٹینک اور پانی کی ٹنکیاں بنا رکھی تھیں۔ ایسے قبضے کو ہٹانے کے لیے سٹی کاؤنسل کو پہلے سے کوئی نوٹس دینے کی ضرورت نہیں ہے۔'

غیر قانونی قبضے کے خلاف کاروائی
غیر قانونی قبضے کے خلاف کاروائی
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 5:53 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں واقع شیو نگر علاقے میں سٹی کاؤنسل کی جانب سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ یہ کاروائی آدھا کلومیٹر کے درمیان کی گئی۔ اس کی زد میں تقریبا 40 عمارتیں اور دوکانیں آئیں۔

غیر قانونی قبضے کے خلاف کاروائی

بنا کسی اطلاع کے کی گئی اس کاروائی سے مقامی لوگوں کے ساتھ وارڈ کے کونسلر نے بھی اعتراض جتایا۔

سٹی کاؤنسل کے افسر نے کہا کہ 'لوگوں نے سڑک پر غیر قانونی قبضہ کر کے گلیوں میں سیپٹک ٹینک اور پانی کی ٹنکیاں بنا رکھی تھیں۔ ایسے قبضے کو ہٹانے کے لیے سٹی کاؤنسل کو پہلے سے کوئی نوٹس دینے کی ضرورت نہیں ہے۔' افسر نے لوگوں کو اپنے آپ سے غیر قانونی قبضے ہٹانے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: ادھمپور: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ادھم پور کے سی ای او سنتوش کوتوال کی قیادت میں جے سی بی کے ساتھ سٹی کاؤنسل کی ٹیم صبح 10 بجے شیو نگر علاقے میں پہنچی۔ یہاں پہنچنے کے ساتھ ہی جے سی بی نے سڑک کنارے نالے پر کیے گئے قبضے کے ساتھ دوکانوں اور گھروں کو گرا دیا۔

لوگوں نے اس کاروائی کو روکنے کی کوشش کی، لیکن سٹی افسران کی ہدایت پر جے سی بی چلتی رہی۔ اس دوران کچھ گھروں کے بیت الخلا‏، سیپٹی ٹینک، پانی کے ٹینک بھی گرا دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.