ETV Bharat / state

BJP Leader Welcomes KCR National party ہم کے سی آر کی قومی پارٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایم پی لکشمن - کے سی آر کی قومی جماعت پر بی جے پی کا موقف

بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر لکشمن نے کہا کہ وہ ٹی آر ایس لیڈر اور وزیراعلی کے سی آر کی نیشنل پارٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد تلنگانہ میں کلین سویپ کرنا ہے۔ BJP Leader Welcomes KCR National party

We welcome KCR National Party: MP Laxman

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 7:00 PM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے رکن لکشمن نے کہا کہ وہ وزیر اعلی کے سی آر کی نیشنل پارٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد تلنگانہ میں کلین سویپ کرنا ہے۔ کانگریس نہ صرف ریاست میں، بلکہ ملک میں کہیں نہیں ہے۔ BJP Leader Welcomes KCR National party

بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر لکشمن نے کہا کہ وہ ٹی آر ایس لیڈر اور وزیراعلی کے سی آر کی نیشنل پارٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد تلنگانہ میں کلین سویپ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آندھراپردیش میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ وہاں کے لوگ چاہتے ہیں کہ بی جے پی کی حکومت آئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آندھرا پردیش میں پون کلیان کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ انھوں نے ٹی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کو محض پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئےاسےمسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جنوب میں کرناٹک کے بعد تلنگانہ میں برسر اقتدار آئے گی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس مقننہ پارٹی کا اجلاس 5 اکتوبر کو وجئے دشمی کے دن پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد کیا جائے گا۔ بتایاجاتا ہے کہ اس موقع پر پارٹی سربراہ و وزیراعلی کے چندرشیکھر راو اپنی قومی جماعت کا اعلان کریں گے۔ KCR on National Party

ذرائع کےمطابق قومی جماعت کے اعلان کے لئے وقت 1.19 منٹ دوپہر دیاگیا ہے۔ ان کی نئی قومی جماعت کا نام بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد پارٹی کے کوارڈی نیٹرس کے ناموں کا انکشاف کیا جائے گا۔ کے سی آر نے قبل ازیں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ سمجھاجاتا ہے کہ پارٹی کے ایجنڈہ میں ملک کے تمام کسانوں کو مفت بجلی کی فراہمی، تلنگانہ میں عمل کی جارہی اسکیمز رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ کی ملک گیر توسیع بھی شامل ہے۔ TRS Orders New Flight for KCR

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.