ہم نے اپنی مسجد کھوئی ہے: اسد الدین اویسی - ملک میں مساجد ن شانہ پر
Asaduddin Owaisi on inauguration of the Ram Temple ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں ایک پروگرام کے دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے ضمن میں کہا کہ ہم نے اپنی مسجد کھوئی ہے اور اب دیگر مساجد بھی نشانہ پر ہیں۔


By ANI
Published : Jan 2, 2024, 7:29 AM IST
|Updated : Jan 2, 2024, 8:33 AM IST
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے مسلم کمیونٹی کے نوجوانوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ بی جے پی زیرقیادت مرکز کی جانب سے کی گئی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں مساجد کو آباد رکھنا چاہیے۔ بابری مسجد کے ضمن میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ جس جگہ پر گزشتہ 500 سال سے قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی تھی وہ اب ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
اسد الدین اویسی نے حیدرآباد کے علاقہ بھوانی نگر میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "نوجوانوں، میں آپ کو بتا رہا ہوں، ہم نے اپنی مسجد کھو دی ہے اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ کیا آپ کے دل میں درد نہیں ہے؟"۔
-
"We have lost our Masjid, now there...": AIMIM chief Asaduddin Owaisi
— ANI Digital (@ani_digital) January 2, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/2PgOoGQzMS#AsaduddinOwaisi #AIMIM #RamMandir pic.twitter.com/JF7aJSqH7z
">"We have lost our Masjid, now there...": AIMIM chief Asaduddin Owaisi
— ANI Digital (@ani_digital) January 2, 2024
Read @ANI Story | https://t.co/2PgOoGQzMS#AsaduddinOwaisi #AIMIM #RamMandir pic.twitter.com/JF7aJSqH7z"We have lost our Masjid, now there...": AIMIM chief Asaduddin Owaisi
— ANI Digital (@ani_digital) January 2, 2024
Read @ANI Story | https://t.co/2PgOoGQzMS#AsaduddinOwaisi #AIMIM #RamMandir pic.twitter.com/JF7aJSqH7z
اویسی نے کہا کہ نوجوانوں، کیا آپ کو نظر نہیں آرہا کہ ملک بھر میں مزید تین چار مساجد کے خلاف سازش ہو رہی ہے، جس میں دہلی کی سنہری مسجد بھی شامل ہے؟ برسوں کی محنت کے بعد آج ہم نے اپنا مقام حاصل کیا ہے، آپ کو ان چیزوں پر توجہ دینا ہوگی۔مجلس کے سربراہ نے مزید کہا کہ نوجوان مسلمانوں کو چوکنا اور متحد رہنا ہوگا۔
اویسی نے مزید کہا کہ "اپنی حمایت اور طاقت کو برقرار رکھیں۔ اپنی مساجد کو آباد رکھیں۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ مسجدیں ہم سے چھین لی جائیں۔ مجھے امید ہے کہ آج کا نوجوان جو کل کا بوڑھا ہوگا، اپنی نگاہیں سامنے رکھے گا اور سوچے گا کہ وہ اپنی، اپنے خاندان، اپنے شہر اور اپنے پڑوس کی کیسے مدد کر سکتا ہے۔ اتحاد ایک طاقت ہے، اتحاد ایک نعمت ہے"۔
مزید پڑھیں: سنہری باغ مسجد کیس میں عدالت نے این ڈی ایم سی کو کچھ بھی کرنے سے روک دیا
مزید پڑھیں: یہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست ہے: اویسی کا امت شاہ کے بیان پر ردعمل
مندر کے حکام کے مطابق ایودھیا کے رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو صبح کی پوجا کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کیا جائے گا۔ اس افتتاحی تقریب کے لئے ملک بھر سے کئی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد نریندر مودی نے 5 اگست 2020 کو رکھا تھا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ایودھیا تنازعہ پر 2019 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوسکی۔