ETV Bharat / state

رات میں چہل قدمی بھاری پڑی - تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی پولیس نے رات میں چہل قدمی کرنے والے 15افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/27-April-2020/6958271_194_6958271_1587971022856.png

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 1:49 PM IST

ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے اکثر و بیشتر لوگ دن بھر گھروں میں رہ رہے ہیں، مگر رات میں چہل قدمی کرنے والے افراد کی 'چہل قدمی' کی عادت ابھی بھی نہیں چھوٹی۔

حیدرآباد پولیس نے ایسے ہی رات میں چہل قدمی کرنے والے 15افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ یہ واقعہ کل رات حیدرآباد کے نواحی علاقہ کیسرا میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق کیسرا پولیس کی پٹرول ٹیموں نے رات میں ان افراد کو چہل قدمی کرتے دیکھا۔ جب ان کو روکا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ چہل قدمی کے لئے نکلے ہیں۔

پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔ ان افراد کا تعلق شلپانگر،سائیدھارانی نگر، نیتاجی نگر اور ستیہ نارائنا کالونی سے ہے۔

پولیس نے کہا کہ 'بغیر کسی ہنگامی صورتحال کے گھروں سے باہر نکلنا ہی لاک ڈاون کی خلاف ورزی ہے اور ایسے افراد کے خلاف لاک ڈاون کی خلاف ورزی کامعاملہ درج کیاجائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.