ایک ایسے وقت جب لوگ کورونا کے خوف میں مبتلا ہیں اور متعدد ایسے واقعات پیش آئے جہاں اہل خانہ اور رشتہ دار دوست احباب نے کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی، بلدیہ کے عملے کی طرف سے لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات بھی منظرعام پر آئے۔
ایسے وقت میں تلنگانہ کے ضلع پیداپلی کے ڈاکٹر پنڈیالہ شری رام نے خدمت خلق اور انسانیت کی قابل تقلید مثال پیش کی ہے۔
مذکورہ ڈاکٹر نے اتوار کے روز کورونا سے ہلاک ہوئے شخص کی لاش کو سرکاری ہسپتال سے بذریعہ ٹریکٹر شمشان گھاٹ پہنچایا۔ اور اس ٹریکٹر کو ڈاکٹر نے خود چلایا۔
مذکورہ ڈاکٹر کے اس جذبہ کی نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو نے سراہنا کی۔
نائب صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ،'تلنگانہ کے ڈاکٹر پنڈیالہ شری رام کے اس عمل کی قدر کرتا ہوں، مجھے یقین ہیکہ اس شریفانہ عمل کی دیگر بھی تقلید کریں گے۔'