ETV Bharat / state

ورا ورا راو کی صحت ٹھیک ہے:داماد - تلگو کے بہترین نقاد ورا ورا راو

'آج صبح ورا ورا راو نے اپنی اہلیہ سے فون پر بات کی اور کہا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے'۔

ورا ورا راو کی صحت ٹھیک ہے
ورا ورا راو کی صحت ٹھیک ہے
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 6:26 PM IST

بھیماکورے گاوں معاملہ میں مہاراشٹرکی تلوجہ جیل میں محروس ویراسم تنظیم کے رہنما و انقلابی جہدکار ورا ورا راو کی صحت کے بارے میں ان کے ارکان خاندان میں تشویش پائی جاتی ہے۔ورا ورا راو نے جیل سے آج اپنی بیوی کو فون کیا۔ان کے داماد نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہاکہ ملاقات کے بجائے ہفتہ میں ایک مرتبہ فون کرنے کی سہولت جیل حکام کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آج صبح ورا ورا راو نے اپنی بیوی سے فون پر بات کی اور کہا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ ورا ورا راو کی صحت کے بارے میں جیل کے عہدیداروں سے کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جیل حکام کی جانب سے ان کی صحت کے بارے میں ان کے ارکان خاندان کو اطلاع دیئے جانے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ان کی ضمانت کی عرضی نچلی عدالت کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد ان کے ارکان خاندان نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔کل اس معاملہ کی سماعت ہوگی۔ورا ورا راو کہنہ امراض کے شکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.