ETV Bharat / state

بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کا مطالبہ، شرمیلا کی بھوک ہڑتال - Unemployed youth demand employment

متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا جنہوں نے حال ہی میں تلنگانہ میں اپنی نئی جماعت کا قیام عمل میں لایا تھا، بے روزگاری کے مسئلہ پر ایک اور مرتبہ بھوک ہڑتال کریں گی۔

Demand for Jobs
بے روزگارنوجوانوں کے روزگار کا مطالبہ، شرمیلا کی بھوک ہڑتال
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 12:58 PM IST

تلنگانہ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مطالبہ پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا منگل کو ایک اور بھوک ہڑتال کریں گی۔

متحدہ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا جنہوں نے حال ہی میں تلنگانہ میں اپنی نئی جماعت کا قیام عمل میں لایا تھا، اس مسئلہ پر ایک اور مرتبہ بھوک ہڑتال کریں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وہ منگل کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک متحدہ محبوب نگر ضلع کے تاڑی پتری دیہات میں یہ ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گی۔ ان کی پارٹی کی اڈہاک کمیٹی کے رکن کے راگھو ریڈی نے ریاست بھر کے بے روزگاروں، طلبہ، نوجوانوں، وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، شرمیلا کے حامیوں اور دیگر سے اس بھوک ہڑتال میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانپور: اے ٹی ایس نے چھاپہ ماری کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا

واضح رہے کہ شرمیلا نے اس سے قبل بھی اسی مسئلہ پر بھوک ہڑتال کی تھی۔ موجودہ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن، شرمیلا نے تلنگانہ میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے ذریعہ سیاسی اننگ کی شروعات کی ہے۔ شرمیلا نے اس تلگو ریاست میں اپنے والد آنجہانی راج شیکھر ریڈی کے راجنا راجیم (راج شیکھر ریڈی کی حکمرانی)کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.