ETV Bharat / state

تلنگانہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات، دو افراد ہلاک - آندھراپردیش کے ضلع اننت پور سڑک حادثہ

ریاست تلنگانہ میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

two seperate road accidents
two seperate road accidents
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 12, 2023, 12:34 PM IST

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہونے والے افراد کو کار نے ٹکر دے دی۔ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آئے اس سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور مزید تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ ضلع کے اورواکونڈم منڈل میں کل شام اُس وقت پیش آیا جب ایک کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار شادی کی تقریب سے واپس ہونے والوں میں گھس پڑی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے اس واقعہ کے خلاف بڑے پیمانہ پر دھرنا دیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

ان احتجاجی افراد نے پولیس سے بحث وتکرار کی اور اس حادثہ کی وجہ بننے والی کار کے ڈرائیور کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت میلارم کے رہنے والے شفیع اورپمپانور کے رہنے والے سوریہ پربھا کے طورپر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: راجوری ٹیمپو حادثہ میں تین افراد ہلاک، اٹھارہ زخمی

وہیں دوسری جانب تلنگانہ کے کھمم میں ایک بے قابو کار نے دو طالبات کو ٹکر دے دی۔ضلع کی این ایس ٹی روڈ پر پیش آئے اس حادثہ میں شدید زخمی طالبات کی شناخت پرسنا اور ہریتا کے طور پر کی گئی ہے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جس کو بہتر علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا۔ پولیس نے اس حادثہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس حادثہ کا منظر قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔ پولیس نے اس حادثہ کا فوٹیج بھی حاصل کرلیا ہے۔

یو ین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.