تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول ایک نوبیاہتا شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
یہ حادثہ ضلع کے نارسنگی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر جس میں یہ افراد سوار تھے کا توازن ٹر یکٹر چلانے والے نے کھودیا اور یہ ٹریکٹر الٹ گیا۔
پولیس نے کہا کہ یہ افراد ٹریکٹر میں کھیت جارہے تھے۔مہلوکین کی شناخت 25سالہ وجئے کمار اور 35سالہ کے نرسمہلو کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔